ادیب مصطفیٰ آبادی کا تعارف
حکیم سید نذر عباس المعروف پلا میاں کے سب سے چھوٹے صاحبزادے سید علی مہدی عرفِ عام میں الی میاں کے نام سے معروف تھے، ان کی ولادت مصطفیٰ آباد میں ہوئی، ان کی والدہ غفورالنسا گپھوا بی بی، سید لیاقت حسین کی صاحبزادی تھیں، انہوں نے لکھنؤ میں عربی، فارسی، فقہ اور اجتہاد کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، نیز علمِ طب میں بھی مہارت حاصل کی، دینی خدمات کے سلسلے میں وہ بارہ برس تک صومالیہ میں مقیم رہے اور تبلیغِ دین کا فریضہ انجام دیتے رہے، 6 مارچ 1982ء کو ان کا انتقال مصطفیٰ آباد میں ہوا۔