Sufinama
Ali Haidar Multani's Photo'

علی حیدر ملتانی

1690 - 1785 | کاذیہ, پاکستان

پنجابی زبان کے صوفی شاعر

پنجابی زبان کے صوفی شاعر

علی حیدر ملتانی کا تعارف

اصلی نام : علی حیدر

پیدائش : 01 May 1690

وفات : 01 Jun 1785 | پنجاب, پاکستان

علی حیدر ملتانی پنجابی اور سرائیکی کے مشہور صوفی شاعر ہیں۔ 10 مئی 1690ء موافق 1101ھ کو قصبہ چونترہ بعہد شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام شیخ محمد امین تھا جو پیشے سے زمیندار تھے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی پھر اس عہد کے معتبر علما و فضلا کی صحبت اٹھائ، آپ کو بیعت کا شرف خواجہ فخرالدین چشتی دہلوی سے حاصل تھا۔ علی حیدر ملتانی، سلطان باہو اور وارث شاہ کے بعد پنجاب کے بڑے شاعر تسلیم کئے جاتے ہیں۔ ان کی شاعری میں صوفیانہ رنگ نمایاں ہے۔ انہوں نے غزلوں کے علاوہ ابیات اور نعت پاک بھی لکھی ہیں۔آپ کا عارفانہ کلام آج بھی پاکستان میں قوال گاتے ہیں تو سامعین بے خود ہوجاتے ہیں، علی حیدر ملتانی کو عربی اور فارسی دونوں زبان پر عبور حاصل تھا۔ لطف علی بھاول پوری ان کے شاگرد رشید تھے۔ علی حیدر ملتانی کی تصنیفات کافی مشہور ہیں، فہرست ملاحظہ ہو۔ مجموعہ سی حرفیاں ۔ مجموعہ مکمل ابیات علی حیدر ۔ قصہ ہیر و رانجھا۔ فٹکل کلام۔ دیوان حیدر ۔ ان میں سب سے زیادہ شہرت "ہیر و رانجھا" کو ملی۔ 1898ء میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مَلک فضل الدین ان کی نظموں سے بہت متاثر ہوئے اور انھیں شائع کیا۔ اس کتاب میں انہوں نے زیادہ تر اپنے قوالی جمع کئے جو علی حیدر ملتانی کے مرید فقیر غلام کی نگرانی میں اصل نسخے کی مدد سے شائع کئے گئے۔ اس کتاب کا نام مکمل مجموعہ عظمت علی حیدر رکھا گیا تھا۔ علی حیدر ملتانی کا انتقال 8 جون 1785ء موافق 1199ھ میں اپنے آبائی گاؤں چونترہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکستان میں ہوا۔ ان کا مزار بھی یہیں واقع ہے اور ہر سال بڑے عقیدت کے ساتھ آپ کا عرس انجام پاتا ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے