Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Aziz Safipuri's Photo'

عزیز صفی پوری

1843 - 1928 | اناو, بھارت

اردو فارسی کے بلند پایہ شاعر

اردو فارسی کے بلند پایہ شاعر

عزیز صفی پوری کا تعارف

تخلص : 'عزیز'

اصلی نام : ولایت علی خان

پیدائش :اناو, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : مخدوم خادم صفی (مرید)

عزیز صفی پوری کا اصل نام ولایت علی خاں اور عزیزؔ تخلص تھا۔ صفی پور ضلع اناو میں 1843ء میں پیدا ہوئے۔ سلسلۂ نسب خواجہ عثمان ہارونی تک پہنچتا ہے جو خواجہ معین الدین چشتی کے پیر و مرشد تھے۔ عزیزؔ صفی پوری کے آبا و اجداد نوابان اودھ کے دربار سے منسلک تھے۔ ان کے پردادا سے لے کر ان کے والد منشی یحیٰ علی خاں اودھ کے نوابان کے دربار میں ملازمت پیشہ رہے اور منشی کے دیگر عہدوں پراپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ واجد علی شاہ کے عہد تک یہ خاندان ملازمت شاہی میں رہا اور اسی سلسلۂ ملازمت میں عزیز ؔصفی پوری بھی 15 سال کی عمر تک لکھنؤ میں سکونت پذیر رہے۔ 1857ء کے غدر کے ہنگامہ کے اثر سے لکھنؤ چھوڑ کراپنے نانیہال صفی پور چلے گئے۔ صرف سات روپیہ آٹھ آنہ کے سرکاری وظیفہ پر اپنی ساری عمر قناعت و توکل کے ساتھ گزاری 1928ء میں وصال فرمایا۔ ابتدائی عمر سے ہی صوفیوں اور عالموں کی صحبت کے شوقین ہونے کے باعث تصوف کی دولت سے مالامال ہوئے ۔ اردو ادب کے نشو ونما میں عزیز ؔصفی پوری کا اہم مقام ہے ۔ ڈاکٹر عبدالحق اپنی مشہور تصنیف "اردو کی ابتدائی نشو و نما میں صوفیائے کرام کا حصہ" میں لکھتے ہیں۔

عزیزؔ صفی پوری کے ذوق شاعرانہ کا اندازہ ان کے مکاتیب سے لگایا جا سکتا ہے۔ جو مرزا غالبؔ، مولانا حالیؔ، شبلیؔ نعمانی، امیر مینائیؔ اور دوسرے مشاہیر شعرا نے ان کو لکھے ہیں اور جن میں ان کی استادی اور فن کا اعتراف کیا ہے۔ غالبؔ نے ان کی فارسی نثر ونظم کے حوالے سے ایک مکتوب تحریر کیا ہے۔ "اصلاح سے بالاتر ہیں اور اس کی تشریح کر دی ہے کہ اس میں خوشامد یا تعریف کا شائبہ نہیں ہے" اس لئے یہ یقینی ہے کہ عزیزؔ صفی پوری کے کلام محض برائے شعر گفتن یا قافیہ پیمائی کے لئے نہیں ہیں بلکہ ان کی کیفیات اور جذبات کے ترجمان ہیں۔ آپ کے اردو دواوین نور ولادت، طور تجلی اور ختم فکر طبع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فارسی نظم و نثر کا مجموعہ کم و بیش چالیس تصانیف پر مشتمل ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے