Sufinama
Bedar Shah Warsi's Photo'

بیدار شاہ وارثی

1916 - 1987 | اٹاوہ, بھارت

بیدم شاہ وارثی کے صاحبزادے

بیدم شاہ وارثی کے صاحبزادے

بیدار شاہ وارثی کا تعارف

تخلص : 'بیدار'

اصلی نام : وارث حسن

پیدائش :اٹاوہ, اتر پردیش

وفات : 01 Jan 1987 | اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : فراز وارثی (بیٹا), سرتاج وارثی (بیٹا), بیدم شاہ وارثی (والد)

آپ کا پورا نام ڈاکٹر وارث حسن بیدار وارثی تھا۔ آپ مشہور شاعر بیدم شاہ وارثی کے صاحبزادے تھے۔ دادا کانام قاضی سید ابوالحسن تھا۔ آپ کی پیدائش محلہ کوچل شیل، چند نیا شہر، اِٹاوہ میں 1916ء میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم کے بعد ہائی اسکول میں گئے اور پی ایچ، پی آئی ایم، ایس کیا۔ بیدار وارثی پیشے سے پرائیوٹ رجسٹرڈ ڈاکٹر تھے ۔ سماجی خدمات شعر وشاعری اور صحافت وغیرہ سے بھی منسلک رہے۔شعر وسخن کا شوق والد کی طرف سے وراثت میں ملا تھا۔ آپ کے والد بیدم وارثی معروف صوفی شاعر گذرے ہیں۔ اپنے والد ہی سے اصلاح سخن لیتے رہے اور عمدہ اشعار کہنے لگے۔ بیدار وارثی کا انتقال 3 جنوری 1987ء کو نورنگ آباد ضلع اٹاوہ میں ہوا اور وہیں کے قبرستان میں دفن ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے