Sufinama
Bu Ali Shah Qalandar's Photo'

بو علی شاہ قلندر

1209 - 1324 | پانی پت, بھارت

ہندوستان کے مشہور صوفی اور خواجہ نظام الدین اولیا کے معاصر

ہندوستان کے مشہور صوفی اور خواجہ نظام الدین اولیا کے معاصر

بو علی شاہ قلندر کا تعارف

اصلی نام : شیخ شرف الدین

پیدائش :پانی پت, ہریانہ

وفات : پانی پت, ہریانہ, بھارت

شیخ شرف الدین بوعلی قلندر، صاحب جذب وصاحب کرامت تھے۔ اولیائےنامدارمیں سے ہیں۔

آپ کی ولادت 605ھ مطابق 1209ء کو پانی پت میں ہوئی۔ آپ امام اعظم ابوحنیفہ کی اولادمیں سےہیں۔ یہ بھی کہاجاتاہے کہ آپ شیخ جمال الدین ہانسوی کےخالہ زادبھائی تھے۔ آپ کے والد کانام فخرالدین اور والدہ کانام بی بی فاطمہ ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ بی بی حافظ جمال ہے۔ بوعلی قلندرکہلانے کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ حضرت مولیٰ علی نےجب آپ کودریاسےباہر نکالا توآپ اسی وقت سےمست الست ہوگئے اور اسی دن سے شرف الدین بوعلی قلندرکہلانےلگے۔ آپ کورہبرکی تلاش ہوئی۔ بعض کاخیال ہے کہ آپ مریدوخلیفہ خواجہ قطب الدین بختیارکاکی اور شیخ شہاب الدین کےعاشق تھے۔ یہ بھی کہاجاتاہےکہ آپ مرید وخلیفہ قطب الدین بختیارکاکی کےتھے۔ بعض کاخیال ہےکہ آپ مریدوخلیفہ شیخ نجم الدین قلندرکےتھے۔ بعض کے نزدیک آپ مرید وخلیفہ شیخ شہاب الدین عاشق خداکےتھے جومریدوخلیفہ شیخ امام الدین ابدال کے تھے اور وہ مرید وخلیفہ قطب الدین بختیارکاکی کےتھے۔

ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﮑﺘﻮﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﺑﻨﺎﻡ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﺘﺎﺑﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﯾﺎ۔ ﯾﮧ ﻣﮑﺘﻮﺑﺎﺕ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﮐﮯ ﻣﻀﺎﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﻋﻤﺪﮦ ﻧﻤﻮﻧﮧ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﺜﻨﻮﯼ ﺑﻮ ﻋﻠﯽ ﻗﻠﻨﺪﺭ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺭﻣﻮﺯ ﺗﻮﺣﯿﺪ اور ﻣﻌﺎﺭﻑ ﺳﮯ ﻣﺎﻻ ﻣﺎﻝ ﮨﮯ۔ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺭﺑﺎﻋﯿﺎﺕ، ﻏﺰﻝ ﺍﻭر ﺩﻭﺳﺮی اصناف پر مشتمل ہیں۔ دیوان شرف الدین بو علی قلندر فارسی میں ایک عظیم تصوف کی کتاب ہے۔

آپ نے حضرت علی کے بارے فارسی میں مشہور شعر لکھا.

حیدریم قلندرم مستم

بندہ مرتضٰی علی ہستم

پیشوائے تمام رندانم

کہ سگِ کوئے شیرِ یزدانم

آپ کے مرید و خلیفہ حضرت مخدوم لطیف الدین دانشمند بڑے پایہ کے بزرگ ہوئے جن کا مزار موڑہ تالاب بہار شریف میں مرجع خلائق ہے آپ کی اولاد خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ، داناپور والے ہیں۔ آپ کا وصال 13 رمضان المبارک 724ھ،مطابق ستمبر1324ء کوہوا۔ مزار پرانوار پانی پت میں مرجع خلائق ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے