Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

درد کاکوروی

1891 - 1972 | کراچی, پاکستان

حکیم حبیب علی کاکوروی کے صاحبزادے

حکیم حبیب علی کاکوروی کے صاحبزادے

درد کاکوروی کا تعارف

تخلص : 'درد'

اصلی نام : میر نذر علی

پیدائش :اٹاوہ, اتر پردیش

وفات : سندھ, پاکستان

مکرم احمد میر نذر علی درد کاکوری اٹاوہ میں 1891ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد حکیم حبیب علی حبیب کاکوری معروف شاعر اور مصنف گزرے ہیں۔ درد کاکوری نے اپنے بڑے بھائی حکیم وصی علی کاکوری سے ابتدائی تعلیم لی اور پھر اپنے دوسرے بھائی رضی علی افگر کے پاس رام پور چلے گئے۔ انہیں کی صحبت سے ادبی اور شعری ذوق پروان چڑھا اور تقریباً 35 سال وہیں مقیم رہے۔ درد کاکوری کا پورا گھرانہ علم و ادب اور شعر وسخن سے وابستہ تھا۔ اس لئے درد کو بھی کم سنی ہی سے اس فن میں دلچسپی تھی۔ ان کے کلام اور مضامین رسائل و جرائد میں بھی چھپا کرتے تھے۔ درد کاکوری کوعربی، فارسی اور اردو تینوں زبانوں پر عبور تھا۔ نثر و نظم دونوں پر یکساں قدرت رکھتے تھے۔ آخری عمر میں کاکوری سے کراچی چلے گئے تھے اور وہیں 1972ء میں اس دنیا کو خیرباد کہا۔ تدفین کراچی میں ہوئی۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے