دریا صاحب کا تعارف
جن دنوں مارواڑ والے دریا صاحب موجود تھے انہیں دنوں صوبۂ بہار میں بھی دریا صاحب نام کےایک بزرگ ہوئے، ان کی پیدائش 1731 بکرم ’’دش کندھا‘‘ ضلع آرا نامی گاؤں میں ہوئی تھی، بعض محققین کا یہ بیان ہے کہ دریا صاحب مسلمان تھے لیکن ودیا پنتھی لوگ ان کو کھشتری بتاتے ہیں، کہتے ہیں کہ خدا نے سادھو کے لباس میں ان کو درشن دے کر نام اور بھجن کا راستہ بتایا تھا، ان کے مرید ان کو کبیر صاحب کا اوتار مانتے ہیں، 108 برس کی عمر میں دریا صاحب وفات پائے۔