Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ایکناتھ مہاراج

1533 | مہاراشٹرا, بھارت

مہاراشٹر کے ممتاز سنت، مراٹھی شاعر اور روحانی مفکر تھے، جنہوں نے ’’بھاروڑ‘‘ کے ذریعے انسانی اخوت و روحانی اقدار کو فروغ دیا اور غیر مسلم ہندوستانی شعرا میں نعتیہ شاعری کے اولین نمائندوں میں شمار ہوئے۔

مہاراشٹر کے ممتاز سنت، مراٹھی شاعر اور روحانی مفکر تھے، جنہوں نے ’’بھاروڑ‘‘ کے ذریعے انسانی اخوت و روحانی اقدار کو فروغ دیا اور غیر مسلم ہندوستانی شعرا میں نعتیہ شاعری کے اولین نمائندوں میں شمار ہوئے۔

ایکناتھ مہاراج کا تعارف

تخلص : 'ایکناتھ'

اصلی نام : ایکناتھ مہاراج

پیدائش :مہاراشٹرا

سنت ایکناتھ مہاراج کی پیدائش 1533ء میں ہوئی، ہندو دھرم کے سنت سلسلہ میں ان کا شمار نہایت ممتاز اور باوقار بزرگوں میں ہوتا ہے، وہ نہ صرف مہاراشٹر کی مذہبی، روحانی اور ادبی تاریخ کے درخشاں ناموں میں شامل ہیں بلکہ مراٹھی ادب کے ایسے عظیم شاعر بھی ہیں جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے انسانی اخوت، اخلاقی اقدار اور روحانی افکار کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، مہاراشٹر میں ان کی تصنیف کردہ "بھاروڑ" (مراٹھی شاعری کی ایک مقبول صنف) کو غیر معمولی شہرت حاصل ہے، اس صنف میں انہوں نے عوامی زبان، سادہ اسلوب اور گہری معنویت کے امتزاج سے ایسے کلام کی تخلیق کی جو صدیوں گزرنے کے باوجود آج بھی عوام و خواص میں یکساں مقبول ہے، مراٹھی صوفیانہ شاعری میں سنت ایکناتھ کا کلام سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ان کی شاعری پر اسلامی تہذیب، صوفیانہ افکار اور مشترکہ ہندوستانی ثقافت کے اثرات نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں، نعتیہ شاعری کے تناظر میں سنت ایکناتھ کی خدمات خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، غیر مسلم ہندوستانی، بالخصوص غیر اردو داں شعرا میں ان کا نام ان اولین اہلِ قلم میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے حضرت محمد رسول اللہ کی مدح و ثنا کو اپنے کلام کا موضوع بنایا۔

موضوعات

Recitation

بولیے