Sufinama
Fard Phulwarwi's Photo'

فرد پھلواروی

1777 - 1848 | پھلواری شریف, بھارت

خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے سجادہ نشیں اور بہار کے ممتاز فارسی گو شاعر

خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے سجادہ نشیں اور بہار کے ممتاز فارسی گو شاعر

فرد پھلواروی کا تعارف

شاہ ابوالحسن فرد پھلواروی حضرت پیر مجیب اللہ قادری کے پوتے، شاہ نعمت اللہ قادری کے بڑے صاحبزادے اور خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے نامور سجادہ نشین گزرے ہیں، آپ کا تخلص فرد ہے۔ پھلواری شریف میں 1191ھ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم والد سے ہوئی اور تکمیل مولانا احمدی سے کی جو اپنے وقت کے جید عالم تھے۔ 1247ھ میں فرد پھلواروی خانقاہ مجیبیہ کے سجادہ نشین ہوئے اور رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ مزید اس میں چار چاند لگا دیا۔ فرد پھلواروی فطری شاعر تھے۔ انہیں بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق رہا۔ اپنے چچا زاد بھائی حضرت نورالحق طپاں پھلواروی سے مشورہ سخن لیتے رہے، خداداد ذہانت تھی۔ حافظ، سعدی، جامی، عرفی اور خسرو کےکلام کا مطالعہ کیا اوران کے انداز شاعری کو بھی پسند کیا کرتے تھے۔ فرد میں حافظ کا رنگ زیادہ پایا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فرد پھلواروی فارسی کے قادر الکلام شاعر تھے اور آج بھی مجلس سماع میں ان کے فارسی کلام ہی زیادہ تر گاۓ جاتے ہیں۔ فرد پھلواروی نے غزل و نعت کے علاوہ رباعیات، قصیدہ، مثنوی اور قطعات تاریخ بھی لکھی ہے۔ فرد کا شمار اساتذہ وقت میں ہوتا ہے۔ اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شاعری کی مگر شہرت ان کے فارسی کلام کو ملی۔ ان کی زبان میں صفائی بھی ہے اور نازک خیالی بھی۔

پروفیسر احمد اللہ ندوی لکھتے ہیں۔ "حضرت فرد کی اردو شاعری بھی اپنی ندرت خیال، بندش الفاظ اور اپنے اسلوب بیان کے لحاظ سے لاجواب ہوتی تھیں اور آپ کا اردو کلام صوبہ بہار میں اپنے معاصرین پر فوقیت رکھتا تھا" بہار کی صوفیانہ شاعری میں فرد کا نام نمایاں طور پر لیا جاتا ہے۔ فرد کا انتقال 24 محرم الحرام 1265ھ موافق 1848ء کو ہوا اور باغ مجیبی میں مدفون ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے