فضیحت شاہ وارثی کا تعارف
فضیحت شاہ وارثی کا خاندانی نام ظہورعلی اور تخلص فضیحت تھا۔ ان کے والد کا نام دیوان نورعلی تھا۔ موضع بازید پور ضلع گیا آپ کا آبائی وطن تھا۔ آپ کا خاندان بیٹی کی طرف سے محمود شاہ بازیدی پوری سے تعلق رکھتا تھا۔ فضیحت وارثی کی بیعت حاجی وارث علی شاہ سے تھی۔ بیعت حاصل کرنے کے بعد آپ فقیری کی طرف مائل ہوگئے۔ وارث پاک کی طرف نسبت کی وجہ سے فضیحت شاہ اپنے نام ساتھ وارثی بھی لکھنے لگے۔ آپ احرام پوش بھی ہو ئے۔ فضیحت شاہ وارثی کا وصال 1912ء میں ہوا۔ بازید پور ضلع گیا میں ہی آپ دفن ہوئے۔ ہر سال 28 ذوالحجہ کوآپ کا عرس ہوتاہے۔ آپ کے تین لڑکے سیدابوالحسن، سید علی کریم اور سید مہدی حسن تھے۔ آپ کا کلام میجر سید آفتاب حسن صاحب ایم ایس اے کے پاس قلمی نسخہ کی صورت میں موجود ہے۔