غوث علی شاہ کے صوفی اقوال
ہر شخص نے اپنی خواہشات کے موافق جداگانہ قبلہ بنا رکھا ہے اور اسی خیال میں مستغرق اور منہمک ہے۔
دنیا اور اس کی تمام اشیا ہیچ ہیں، اس کی عارضی زیب و زینت پر مفتوں ہونا ابدی زندگی سے ہاتھ دھونا ہے۔
صفائی بغیر مجاہدہ کے حاصل نہیں ہوتی اور جمال لایزال بغیر صفائی کے نہیں دکھائی دیتا۔
صبر اگرچہ کڑوا ہے لیکن پھل اس کا میٹھا ہے، ’’الصبر مفتاح الفرح‘‘ کی تصدیق بڑے بڑے تجربوں سے ہوچکی ہے۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere