Font by Mehr Nastaliq Web
Guru Nanak's Photo'

گرو نانک

1469 - 1539 | کرتار پور, پاکستان

گرو نانک کے صوفی اقوال

باعتبار

جس نے خدا کی اطاعت کی نانک اسے کیا کمی ہے جو مانگا سو پایا۔

جس کو خدا کا نام میٹھا لگا اس کا دل مسرور ہے، خوشیوں سے بھر پور ہے۔

بدی کے خلاف لڑنا انسان کا سب سے بہتر عمل ہے۔

برے کاموں سے شرم کرنا آدمی کے لیے بہبودی اور سلامتی کا موجب ہے، ایسے نیک آدمی کو اس زندگی میں نجات حاصل ہو جاتی ہے، وہ گویا حیاتِ جاوید پالتا ہے۔

پاک وہ نہیں ہیں جو اپنا جسم دھو کر بیٹھ جاتے ہیں، پاک وہ ہیں کہ جن کے اندر وہ رہتا ہے۔

پاک وہ نہیں ہیں جو اپنا جسم دھو کر بیٹھ جاتے ہیں، پاک وہ ہیں جن کے اندر وہ رہتا ہے۔

اے کبیر! درویش کی صحبت میں خدا یاد آتا ہے، یہی لمحے کام کے ہیں باقی سب بیکار۔

سمجھ لو کہ ان لوگوں کو پاکیزہ نہیں کہا جا سکتا جو اپنے جسم کو دھو کر پاک صاف کر لیتے ہیں، حقیقت میں پاک وہ ہیں جن کے باطن میں پاکیزگی ہے اور جن کے اندر خوفِ خدا ہے۔

خدا کی حقیقت انسان کی محدود عقل اور تجربہ و قیاس سے بالا تر ہے۔

خوراک ایسی کھاؤ جو جسم کو صحت مند بنائے اور من کو برے خیالات سے پاک رکھے۔

عورت ایک لطیف ہستی ہے اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کیا کرو۔

نیکوں کی صفات یہ ہیں، بزرگوں کی خدمت اہل کمال کی خدمت اور ریا کاری سے اعتراض۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے