Sufinama
Hafeez Hoshiarpuri's Photo'

حفیظ ہشیارپوری

1912 - 1973 | کراچی, پاکستان

اپنی غزل "محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے" کے لئے مشہور

اپنی غزل "محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے" کے لئے مشہور

حفیظ ہشیارپوری کا تعارف

تخلص : 'حفیظ'

اصلی نام : شیخ عبدالحفیظ

پیدائش : 01 Jan 1912 | جھنگ, پنجاب

وفات : 01 Jan 1973 | سندھ, پاکستان

شیخ عبدالحفیظ ہوشیار پوری کا اصل نام سلیم اور تخلص حفیظ تھا، 5جنوری 1912ء کو دیوان پور ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ وطن ہوشیار پور تھا۔ آپ کی ابتدائی تعلیم ہوشیار پور کے اسلامیہ ہائی اسکول میں ہوئ، 1928ء میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد لاہور کے گورنمنٹ کالج سے بی اے اور 1936ء میں ایم اے فلسفہ کی ڈگری لی، آل انڈیا ریڈیو، لاہور اور بمبئی اسٹیشنوں پر ذمے دار عہدوں پر فائز رہے، تقسیم ہند کے بعد ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، ریڈیو پاکستان کے عہدے سے سبکدوش ہوئے، آپ کو راحل ہوشیار پوری سے تلمذ حاصل تھا، تاریخ گوئی میں حفیظ کو ایک منفرد مقام حاصل تھا، حفیظ ہوشیارپوری نے تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی۔ حفیظ ہوشیار پوری کی لکھی ہوئ ایک غزل محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے جسے استاد مہدی حسن نے گایا ہے کافی مقبول ہے۔ آپ کا انتقال 10 جنوری 1973ء کو کراچی میں ہوا، مجموعۂ کلام ’’مقام غزل‘‘ انتقال کے بعد شائع ہوا اور اہل علم کے درمیان مشہور ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے