حفیظ سلمانی کا تعارف
ان کا نام حفیظ سلمانی اور حفیظ تخلص تھا، وہ ایک صاحبِ دیوان شاعر تھے اور سراج لکھنوی اور عمر انصاری کے تلمیذ رہے، ان کی ولادت 1930ء میں احاطہ لال خاں، امین آباد، لکھنؤ میں ہوئی، ان کے والد کا نام قاری عبدالحکیم تھا، جبکہ معروف شاعر سرشار کسمنڈوی ان کے پھوپھا تھے، انہوں نے 1944ء سے شاعری کا آغاز کیا اور ابتدا میں سراج لکھنوی سے شرفِ تلمذ حاصل کیا، جن سے تقریباً دس برس تک اصلاح لیتے رہے، اس کے بعد انہوں نے عمر انصاری سے بھی اصلاحِ سخن کا سلسلہ جاری رکھا، ان کا مجموعۂ کلام آئینہ خانہ حمد، نعت اور غزلیات پر مشتمل ہے جو زیورِ طبع سے آراستہ ہوچکا ہے۔