Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Hafiz's Photo'

حافظ

1315 - 1390 | شیراز, ایران

فارسی کے مقبول ترین شاعر اور اپنے دیوان سے فال نکالنے کے لئے مشہور

فارسی کے مقبول ترین شاعر اور اپنے دیوان سے فال نکالنے کے لئے مشہور

حافظ کا تعارف

تخلص : 'حافظ'

اصلی نام : شمس الدین مبارک

پیدائش :شیراز

وفات : شیراز, ایران

نام شمس الدین محمد، پیدائش 1125ء کے آس پاس ہوئی۔ حافظ قرآن تھے اس لئے حافظ شیرازی سے معروف ہوئے۔

اپنے والد ماجد بہاؤالدین کو سے سن کر قرآن پاک حفظ کیا اور شیخ ابن عربی، شیخ سعدی، مولانا رومی، نظامی گنجوی، افضل الدین خاکی، حسین بن منصور حلاج اور شیخ فریدالدین عطار جیسے بڑے شعرا کا کلام بھی یاد ہو گیا تھا۔ بلاشبہ وہ غضب کا حافظہ رکھتے تھے، کہتے ہیں کہ اکیس سال کی عمر میں ایک خاتون سے عشق ہوا، اکیس سال کی عمر میں فریدالدین عطار سے ملاقات بھی ہوئی اوران کی شاگردی اختیارکی، درباری بھی رہے جس سے شہرت میسر آئی، ملک کی ناگوار حالت کے تحت اصفہان ہجرت کر گئے۔ باون سال کی عمر میں شاہی دعوت پر واپسی اختیار کی۔

ان کی شاعری پانچ سو غزلوں، بیالیس رباعیات اور کچھ قصائد پر مشتمل ہے۔ حافظ کی زندہ جاوید تصنیف ان کا دیوان ہے جو غزلیات، قصائد، قطعات اور رباعیات پر مشتمل ہے۔ یہ دیوان انہوں نے خود مرتب نہیں کیا بلکہ ان کے معاصر محمد گل اندام نے ترتیب دیا تھا۔ حضرت عبد الرحمن نقشبندی جامی لکھتے ہیں کہ "صوفی اگر مرد ہے تو پھر دیوانِ حافظ اس کے لئے بہترین منبع ہے" حافظ نے تفسیر قرآن بھی تحریر کی تھی۔

بقول محمد گل اندام کہ حافظ شیرازی نے کشاف اور مصباح کے حواشی بھی تحریر کئے تھے۔ دیوان حافظ سے صدیوں سے لوگ فال نکالتے چلے آرہے ہیں۔ حافظ کے مزار پر آج بھی سینکڑوں افراد فال کی غرض سے آتے ہیں اور خوشی خوشی واپس جاتے ہیں۔ انہیں عربی و فارسی اور تاجیک تینوں زبانوں پر مہارت حاصل تھی۔ وہ ایک بہترین روحانی شاعر، مصنف اور غنائی شاعر تھے۔

حافظ نے 791ھ میں شیراز کے مقام پر وفات پائی اور مصلی کے مقام پر دفن ہوئے، ان کا مزار ہر خاص و عام کی زیارت گاہ ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے