Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

حمید صدیقی لکھنوی

1909 - 1965 | لکھنؤ, بھارت

اردو کے ممتاز نعت گو شاعر تھے، ابتدا میں غزل کہتے تھے مگر سفرِ حجاز کے بعد نعت گوئی کو اپنا مستقل میدان بنایا، گیارہ مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی، جس کے باعث ’’زائرِ حرم‘‘ کے لقب سے مشہور ہوئے، ان کے نعتیہ مجموعوں میں گلبانگِ حرم، بستانِ حرم اور الاسماء المنظومہ لنبی الرحمۃ نمایاں ہیں۔

حمید صدیقی لکھنوی کا تعارف

تخلص : 'حمید'

اصلی نام : حمید صدیقی

پیدائش :لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

زائرِ حرم حمید صدیقی کی ولادت 1909ء میں لکھنؤ میں ہوئی 1965ء میں آپ کا انتقال ہوا، آپ اردو کے معروف نعت گو شاعر تھے، ابتدا میں غزل گوئی سے وابستہ رہے لیکن بعد ازاں حضرت محمد اصطفیٰ خاں کی معیت میں سفرِ حجاز کی سعادت حاصل ہوئی، اس بابرکت سفر نے آپ کی شاعری کا رخ یکسر بدل دیا اور مدحتِ رسول آپ کی زندگی اور سخن کا مستقل موضوع بن گئی، آپ کو حجِ بیت اللہ کی سعادت گیارہ مرتبہ نصیب ہوئی، جس کے باعث اہلِ علم و ادب نے آپ کو "زائرِ حرم" کے لقب سے یاد کرنا شروع کیا، نعتیہ شاعری میں آپ کی خدمات نہایت اہم ہیں، آپ کے مجموعہ ہائے کلام "گلبانگِ حرم"، "بستانِ حرم" اور "الاسماء المنظومہ لنبی الرحمۃ" اردو نعتیہ ادب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے