Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ہازل لکھنوی

1903 - 1966 | لکھنؤ, بھارت

لکھنؤ کے کائستھ شاعر تھے، صفی لکھنوی کے شاگرد رہے، ابتدا میں ’’شاکر‘‘ تخلص سے سنجیدہ شاعری کی، پھر صفی کے مشورے سے ہزل گوئی اختیار کرکے ’’ہازل‘‘ تخلص اپنایا اور وقیع غیرمطبوعہ شعری سرمایہ چھوڑا۔

لکھنؤ کے کائستھ شاعر تھے، صفی لکھنوی کے شاگرد رہے، ابتدا میں ’’شاکر‘‘ تخلص سے سنجیدہ شاعری کی، پھر صفی کے مشورے سے ہزل گوئی اختیار کرکے ’’ہازل‘‘ تخلص اپنایا اور وقیع غیرمطبوعہ شعری سرمایہ چھوڑا۔

ہازل لکھنوی کا تعارف

تخلص : 'ہازل'

اصلی نام : اما شنکر چترونشی

پیدائش : 09 Jan 1903 | لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 02 Nov 1966 | اتر پردیش, بھارت

اما شنکر چترونشی 9 جنوری 1903ء کو لکھنؤ میں منشی کالی پرشاد کے گھر پیدا ہوئے، کائستھ خاندان سے تعلق رکھتے تھے، 1930ء میں بی۔اے اور 1937ء میں ایل۔ایل۔بی کی اسناد حاصل کیں، شعر و سخن کا ذوق انہیں بچپن ہی سے تھا، ابتدا میں سنجیدہ شاعری کرتے اور شاکر تخلص اختیار کرتے تھے لیکن صفی لکھنوی کے حلقۂ تلامذہ میں شامل ہونے کے بعد ان کی خاص توجہ کا مرکز بنے، حضرت صفی کے مشورے سے ہزل گوئی کی طرف مائل ہوئے اور ہازل تخلص اختیار کرلیا، انہوں نے غیر مطبوعہ کلام کا ایک وقیع شعری اثاثہ چھوڑا، 2 نومبر 1966ء کو انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے