Font by Mehr Nastaliq Web
Iltefat Amjadi's Photo'

التفات امجدی

1981 | سیوان, بھارت

خانقاہ امجدیہ، سیوان کے چشم و چراغ اور معروف تظمین نگار

خانقاہ امجدیہ، سیوان کے چشم و چراغ اور معروف تظمین نگار

التفات امجدی کا تعارف

تخلص : 'التفات'

اصلی نام : التفات احمد

پیدائش : 12 Feb 1981 | سیوان, بہار

رشتہ داروں : تصدق علی اسد (دادا), موجود چشتی (بھائی)

التفات احمد جو اپنے قلمی نام التفات امجدی اور عرفی نام نوشہ سے معروف ہیں، ایک ہمہ جہت علمی و ادبی شخصیت کے حامل ہیں، آپ کے والد گرامی شاہ صغیر احمد امجدی اور والدہ محترمہ طائفہ خاتون ہیں، آپ کی پیدائش 12 فروری 1981ء کو خانقاہ امجدیہ، سیوان میں ہوئی، آپ نے ایک طرف اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی  تو دوسری طرف  بی یو ایم ایس (B.U.M.S) کی تعلیم مکمل کر کے صحت و طب کے عملی اور فکری علوم سے بھی خود کو وابستہ رکھا، آپ نے اپنے والد گرامی شاہ صغیر احمد امجدی سے بیعت و خلافت کی سعادت بھی حاصل کی، آپ کے والد خانقاہ امجدیہ کے سابق سجادہ نشیں ہوئے ہیں، آپ نے شعری و ادبی سفر کا آغاز 1995ء میں کیا اور ابتدا ہی سے سنجیدہ فکری رجحان اور فنی پختگی کی طرف مائل رہے، آپ کے اسلوب کی تشکیل میں اپنے عہد کے ممتاز اساتذہ و اہلِ فکر بالخصوص طلحہ رضوی برق، قمر سیوانی اور ڈاکٹر ظفر کمالی کی رہنمائی و تلمذ نے نمایاں کردار ادا کیا، آپ کی ادبی و تخلیقی خدمات کے اعتراف میں متعدد انعامات و اعزازات سے نوازا گیا جن میں ساہتیہ اکادمی یوتھ ایوارڈ 2016ء اور لائنس کلب ایوارڈ 2019ء خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے