التفات امجدی کے صوفیانہ مضامین
تذکرہ حضرت شاہ تصدق علی اسد
حضرت مولانا سید تصدق علی سلطان اسد کا وطن شہر میرٹھ سیدواڑہ محلہ اندرکوٹ حال نام اسمٰعیل نگر ہے، آپ کا نسب نامہ ۳۵ویں پشت میں حضرت امام جعفر صادق سے جاملتا ہے، آپ کے آبا و اجداد افغانستان سے سلطان محمود غزنوی کے ہمراہ ہندوستان تشریف لائے، اس خانوادے
تذکرہ حضرت شاہ ابو ظفر امجدی ’’مقبول شاہ‘‘ المعروف وکیل صاحب
حضرت شاہ ابو ظفر المعروف وکیل صاحب کا اصل نام محمد ابو ظفر تھا، آپ کی پیدائش ۲؍ جنوری ۱۸۹۳ء کو بہار شریف کے موضع بیلچھی میں ہوئی، والد کا نام محمد ظہیرالحق تھا، ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم بہار شریف سے حاصل کی، علی گڑھ مسلم
تذکرہ حضرت شاہ قطب علی بنارسی
ہند و پاک میں سلسلۂ چشتیہ کی ابتدا سلطان الہند، عطائے روسول، خواجہ سید معین الدین حسن چشتی (م۸۳۳ھ) سے ہوتی ہے، آپ کے جانشیں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اوشی (م۶۶۱ھ) نے دہلی سے سلسلۂ چشتیہ کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں، آپ کے جانشیں خواجہ فرید
مختصر تذکرہ حضرت شاہ عنایت چشتی صابری بہلول پوری
حضرت شاہ عنایت چشتی صابری بہلول پوری سلسلۂ تصوف کے ایک جلیل القدر بزرگ اور صاحبِ باطن ولی اللہ تھے، آپ کی زندگی زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور خدمتِ خلق کا حسین امتزاج تھی، آپ کا اصل نام عنایت اللہ جیو تھا اور آپ کی ولادت 27 رجب المرجب 1109ھ، بروز سوموار،
تذکرہ پاک حضرت بابا مراد علی شاہ چشتی صابری امجدی
حضرت بابا مراد علی شاہ کا اصل نام دُوبَر خان اور والد کا نام دُکھی خان تھا، آپ دو بھائی تھے، چھوٹے بھائی کا نام جنگی خان تھا، آپ ایک دیندار خاندان سے تعلق رکھتے تھے، آپ کی پیدائش 1861 عیسوی میں اتر پردیش کے ضلع دیوریہ کے موضع مجھولی، تحصیل سلیم پور بچھم
تذکرہ حضرت شمشیر علی امجدی ’’ڈھیلا شاہ‘‘
آپ کا اصل نام شمشیر علی تھا مگر ڈھیلا شاہ کے نام سے مشہور تھے، آپ کی ولادت موضع بہلا، ضلع دیناج پور، مغربی بنگال میں ایک معزز تعلقہ دار گھرانے میں 1918ء کو ہوئی، والد کا نام حاجی مولوی چین محمد مرید و خلیفہ حضرت تصدق علی اسدؔ اور دادا کا نام شاہ مہتاب
تذکرۂ حضرت شاہ محمد شفیع صابری امجدی عرف ’’بابا بھولا شاہ مجھولوی‘‘
حضرت شاہ محمد شفیع خاں عرف ’’بابا بھولا شاہ‘‘ سلسلۂ صابریہ امجدیہ کے ایک جلیل القدر پیرِ طریقت تھے، آپ کے مریدین نہ صرف اتر پردیش، بہار اور بنگال میں بلکہ ہندوستان کے دیگر صوبوں میں بھی کثیر تعداد میں موجود تھے، مختلف مذاہب کے افراد بھی آپ سے عقیدت
حضرت شاہ عظیم الدین چشتی صابری امجدی
شہر سیوان سے 17 کلومیٹر شمال کی جانب بڑہریا بلاک میں ایک مشہور بستی ہے جو "لکڑی درگاہ" کے نام سے معروف ہے، یہاں ایک جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت دیوان شاہ ارزانی (متوفی 3 ذی الحجہ 1028ھ) کا چلہ گاہ واقع ہے، جن کی نسبت سے یہ مقام "درگاہ" کے طور پر مشہور
تذکرۂ حضرت حبیب شاہ چشتی صابری امجدی
اصل نام مولوی حبیب اللہ تھا، جب کہ عوام میں آپ حبیب شاہ یا شاہ صاحب کے نام سے مشہور تھے، آپ کی پیدائش 1914ء میں سیوان سے جنوب کی سمت واقع ایک بستی شاہ ٹولہ چھاتا بختیار میں ہوئی، والد کا نام کودئی شاہ اور والدہ کا نام حسن بانو تھا، آپ تین بھائیوں میں
مختصر تذکرہ حضرت سید شاہ میراں بھیک چشتی صابری
حضرت سید میراں بھیک چشتی صابری کا اصل نام سید محمد سعید تھا، آپ کے والد کا نام سید محمد یوسف ترمذی اور والدہ کا نام بی بی ملکو تھا، آپ کی ولادت باسعادت 9 رجب المرجب 1046ھ مطابق 1629ء، بروز پیر، موضع سیوانہ، نزد کرنال، ہریانہ میں ہوئی۔ آپ کا تعلق ترمذی
تذکرہ حضرت شہاب الدین صابری امجدی ’’صحبت شاہ‘‘
اصل نام محمد شہاب الدین مگر صحبت شاہ کے نام سے مشہور ہوئے، کہیں کہیں صحبت الدین بھی لکھا نام ملتا ہے، آپ موضع بہلا (ضلع اتر دیناج پور، مغربی بنگال) کے باشندہ تھے، پیشہ کاشتکاری تھی، حضرت تصدق علی شاہ کے تلقین و صحبت یافتہ مریدوں میں شمار ہوتے ہیں، پیر
تذکرہ حضرت شاہ عبدالقادر صابری امجدی ’’گیان شاہ‘‘
حضرت شاہ عبدالقادر صابری امجدی کا اصل نام عبد القادر اور لقب گیان شاہ تھا، عوام میں صوفی صاحب کے نام سے مشہور تھے، آپ کی پیدائش 20 اپریل 1954ء موضع کٹھاری نزد مادھو سنگھ ریلوے اسٹیشن ضلع بھدوہی صوبۂ اتر پردیش میں ہوئی، والد کا نام مردان علی اور والدہ