جمال وارثی کا تعارف
تخلص : 'جمال'
اصلی نام : جمال شاہ
مستانہ جمال شاہ کی پیدائش راجستھان کے ایک قصبہ مکس کے علمی وادبی گھرانے میں ہوئی۔ ان کا تعلق سلسلہ وارثیہ سے ہے۔ جمال شاہ عشق الہی سے سرشار تھے۔ ان کے یہاں دوسرے صوفیائے کرام کی طرح رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ اور زبان و تہذیب کی کوئی تفریق نہیں تھی۔ ان کی شخصیت تصنع سے بالکل پاک تھی۔ مجموعہ کلام آپ کا شائع ہوچکا ہے۔