کبیر وارثی کا تعارف
تخلص : 'کبیر'
اصلی نام : کبیر حسین
پیدائش : 01 Jan 1944 | بارہ بنکی, اتر پردیش
رشتہ داروں : تحیر شاہ وارثی (والد)
کبیر وارثی کا اصل نام سید کبیر حسین ہے۔ پیدائش 25 جنوری 1944ء کو دیویٰ ضلع بارہ بنکی میں ہوئی۔ والد کا نام سید تحیر شاہ تھا جو چودھریان نزد آستانہ وارث پاک کے رہنے والے تھے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ مصباح العلوم، دیویٰ سے حاصل کی پھر ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا۔وہ پیشے سے تاجر تھے۔ خاص طور پر پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتے تھے۔ انہیں شعر و شاعری سے گہری دلچسپی تھی۔ وہ مخصوص ترنم کے مالک تھےجس کی وجہ سے اترپردیش کے مشاعروں میں مدعو کئے جاتے تھے اور دادِ سخن بھی حاصل کرتے تھے، شاعری میں مولانا اختر علوی وارثی سے تلمذ تھا، ان کا شعری کارنامہ ’’جام سخن‘‘ کے عنوان سے منظر عام پر آچکا ہے، اس میں حمد و نعت کے علاوہ منقبت اورغزلیں شامل ہیں۔ دوسرا شعری مجموعہ ’’شہر محبت‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے جو حاجی وارث علی شاہ کی تعلیم محبت کا مرقع ہے۔ کبیر وارثی کی زبان نہایت ہی نرم اور شائستہ ہے ۔