Font by Mehr Nastaliq Web
Kashfi Lakhnavi's Photo'

کشفی لکھنوی

1915 - 1992 | لکھنؤ, بھارت

شاہ زید ابوالحسن نقشبندی دہلوی کے مرید اور ’’ساز و نغمہ‘‘ اور ’’چراغ حرم‘‘ کے شاعر

شاہ زید ابوالحسن نقشبندی دہلوی کے مرید اور ’’ساز و نغمہ‘‘ اور ’’چراغ حرم‘‘ کے شاعر

کشفی لکھنوی کا تعارف

تخلص : 'کشفی'

اصلی نام : قمر حسین

پیدائش :لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 01 Nov 1992 | اتر پردیش, بھارت

قمر حسین کشفی لکھنوی بصارت سے محروم ہونے کے باوجود اردو شاعری، بالخصوص نعت گوئی کے میدان میں غیر معمولی مقام رکھتے تھے، اگرچہ وہ عمدہ غزلیں بھی کہتے تھے لیکن نعتِ رسول سے انہیں خاص شغف تھا اور اسی نسبت سے انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوئی، کشفی 1915ء میں لکھنؤ میں فرزند حسین کے گھر پیدا ہوئے، روحانی اعتبار سے وہ سلسلۂ قادریہ کے بزرگ شاہ زید ابوالحسن نقشبندی دہلوی کے دستِ حق پرست پر بیعت تھے، بعد ازاں وہ گورنمنٹ ہاؤس لکھنؤ سے متصل کونسل ہاؤس کے عقب میں واقع مسجد میں بحیثیت امام مقرر ہوئے جہاں انہوں نے تقریباً نصف صدی تک امامت اور دینی خدمت کے فرائض نہایت اخلاص کے ساتھ انجام دیے، ان کے شعری مجموعوں میں "عرش''، ''ساز و نغمہ" اور "چراغِ حرم" خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں، 27 نومبر 1992ء کو انہیں شدید فالج کا حملہ ہوا اور دو روز بعد 29 نومبر 1992ء کی صبح یہ عاشقِ رسول اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

موضوعات

Recitation

بولیے