خادم حسن اجمیری کے صوفیوں کے مکتوب
چودھویں خط کا جواب
عزیز قلبی سلمہ، دعائے خیر۔ تمہارا خط ملا، ہر ایک راہ رو کے ساتھ چند قدم چلنے سے ایک راہبر کو پکڑ لینا کہیں بہتر ہے، جب بچہ کسی کی انگلی پکڑ کر چلتا ہے تو اس بچہ کی حفاظت کی تمام ذمہ داری اس بڑے پر ہو جاتی ہے جس کی وہ انگلی پکڑے ہوئے ہے۔ اجمیر آؤ اور
چوتھے خط کا جواب
عزیز گرامی دعائے خیر، تمہارا خط ملا۔ تصوف جیسا کہ میں نے تمہیں پچھلے خط میں لکھا تھا بھگتان ہے، کتاب پڑھنے سے تو نہیں آتا۔ چار پائے برد کتابے چند نہ محقق شود نہ دانش مند تصوف کی تعلیم مدارس میں نہیں، خانقاہوں اور اصفیا کے مزارات سے روحانی طور پر
پہلے خط کا جواب
عزیزم سلمہ الرحمٰن، دعائے خیر۔ تمہارا خط مؤرخہ ۱۵؍ دسمبر مجھ کو ابھی ابھی ملا، تم جیسے آدمی زمانہ کی شکایت کرتے ہو یہ پڑھ کر تعجب ہوا، فقیری کا راستہ کٹھن ہے، میں کانٹے بھی ہیں اور پھول بھی ذوق و شوق کانٹوں کو راستہ سے ہٹا دیتا ہے پھر پھول ہی پھول
دوسرے خط کا جواب
عزیز قلبی میاں ظہور مسلمہ، دعائے خیر۔ تمہارا خط ملا، میں بحمداللہ اب بالکل اچھا ہوں، کبھی کبھی شام کو چلہ شریف پیدل چلا جاتا ہوں، لکھنے پڑھنے کا کام ابھی شروع نہیں کیا ہے۔ تمہارا ان دوستوں کی یہ رائے بالکل غلط ہے کہ تصوف اسلامی اصول کے خلاف ہے اور
تیسرے خط کا جواب
عزیزم سلمہ الرحمٰن دعائے خیر۔ تمہارا خط ملا، شکیلہ کو دوا باقاعدہ پینی چاہیے، چھونی خاں یاد آتے ہیں۔ تصوف کیا ہے یہ الفاظ میں سمجھانا تو بہت مشکل ہے، تصوف بھگتان ہے، اگر تم نے شکر کبھی نہ کھائی ہو اور میں تم کو شکر کا ذائقہ مختلف الفاظ اور مختلف
چھٹے خط کا جواب
عزیزی قلبی ظہور میاں سلمہ دعائے خیر آج تمہارا خط ملا، یہاں کئی روز سے خوب بارش ہو رہی ہے، چلنا پھرنا دشوار ہے، میں تو دو روز سے کہیں نہ جاسکا، بارش رُکے تو کہیں جاؤں، برسات کے موسم میں غریب نواز کا چلّہ بڑی اچھی جگہ ہے، آنا ساگر بھر جاتا ہے، بڑی دل
ساتویں خط کا جواب
عزیزالقدر سلمہ الرحمٰن، دعائے خیر۔ تمہارا خط ملا، میں آج کل معین العارفین کی نظرِ ثانی میں لگا ہوا ہوں، جب تھک جاتا ہوں تو منی، انعام و چنی کو کمرہ میں بلا لیتا ہوں یا میں خود اندر چلا جاتا ہوں، ان سے باتیں کرتے اور ان کی باتیں سننے سے سب دماغی تھکان
آٹھویں خط کا جواب
عزیز سلمہ، دعائے خیر۔ اس زمانہ میں کچی امبیوں کا گڑمبا لُو اور پیاس کے لیے بہت مفید ہے، منی تو ماشا اللہ صبح اٹھ کر ناشتہ کرکے اسکول چلی جاتی ہے، اب تو وہ صبح کو خود اٹھ بیٹھتی ہے، تصوف کیا ہے؟ تصوف زندگی کے اونچے معیار کو پہنچنا ہے، زندگی کے معیار
پانچویں خط کا جواب
جانِ عم، دعائے خیر۔ تمہارا خط پرسوں شام ملا، کل دن بھر چلہ شریف پر رہا، وہاں تعمیر کا کام ہو رہا ہے جب واپس ہوا تو کافی تھکان ہوگئی تھی، تمہارا خط سرسری طور پر پڑھ کر رکھ دیا تھا، آج جواب دینے کی غرض سے پھر پڑھا تو تمہاری تشنگی بجھانے کے لیے کسی قدر
بارھویں خط کا جواب
عزیزم سلمہ، دعائے خیر۔ تمہارا خط ملا، تم گوالیار ہو آئے، میں بھی جے پور ہو آیا، یہ تم نے بہت اچھا کیا کہ حضرت غوث گوالیاری، حضرت خواجہ خانون اور حضرت چھنگا شاہ کے مزارات پر حاضر ہوئے، عطر کی دوکان پر بیٹھنے سے خوشبو آنے لگی ہے اور کوئلہ کی دوکان پر
دسویں خط کا جواب
عزیز قلبی ظہور میاں سلمہ، دعائے خیر۔ تمہارا خط ملا، میں اس دوران میں کافی مشغول رہا، حضرت قطب صاحب کے حالات ترتیب دے رہا ہوں، حضرت قطب صاحب کا پورا نام حواجہ قطب الدین بختیار کاکی ہے، آپ حضرت خواجہ غریب نواز کے خلیفۂ اعظم و جانشیں ہیں اور بابا فرید
گیارھویں خط کا جواب
عزیزالقدر سلمہ، دعائے خیر۔ تمہارا خط ملے ہوئے کئی روز ہوگئے، دن بھر کتاب میں مصروف رہتا ہوں، چند ایسی روایتیں ہیں جن کی تصحیح نہایت ضروری ہے، جب تک روایات کی تصحیح نہ ہو اور سنین کی تحقیق نہ ہو، اس قسم کی کتاب مستند نہیں سمجھی جاتی، چنانچہ اسی جستجو