Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

خورشید حسین بدر

- 1966 | لکھنؤ, بھارت

سلام اور قصیدہ نگاری کے ممتاز شاعر تھے، رسمی تعلیم سے محروم ہونے کے باوجود فطری شعری صلاحیت کے مالک تھے، ایک عرصہ ممبئی میں زری و گلابتون کی صنعت سے وابستہ رہے جبکہ ان کی شاعری میں اہلِ بیتِ اطہار سے والہانہ عقیدت نمایاں طور پر جلوہ گر ہوتی ہے۔

خورشید حسین بدر کا تعارف

تخلص : 'بدر'

اصلی نام : خورشید حسین

پیدائش :لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

خورشید حسین بدر لکھنؤ کے قدیم علاقے مقبرۂ عالیہ، گولا گنج کے رہنے والے تھے، رسمی تعلیم سے بہرہ ور نہ ہونے کے باوجود فطری ذوقِ شعر و ادب کے مالک تھے اور اردو شاعری سے گہری وابستگی رکھتے تھے، معاشی ضروریات کے پیشِ نظر انہوں نے ایک طویل عرصہ ممبئی میں قیام کیا جہاں وہ بادلے (زری و گلابتون کے تار) کی صنعت سے وابستہ رہے اور اسی پیشے کے ذریعے اپنی معاش کا انتظام کرتے تھے، بدر نہایت خوش عقیدہ، دیندار اور اہلِ بیتِ اطہار سے والہانہ عقیدت رکھنے والے بزرگ تھے، ان کی شعری دلچسپی کا مرکز سلام اور قصیدہ نگاری تھا، 1966ء میں لکھنؤ ہی میں ان کا انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے