Font by Mehr Nastaliq Web
Khwaja Abdul Khaliq Ghajdawani's Photo'

خواجہ عبدالخالق غجدوانی

- 1179 | بخارا, ازبکستان

خواجہ عبدالخالق غجدوانی

صوفی اقوال 2

ہوش در دم

ہر سانس کے ساتھ ہوشیاری و بیداری قائم رکھنا کہ سانس غفلت میں نہ نکلے بلکہ خدا کی یاد میں ہو۔

نظر بر قدم

چلتے وقت نگاہ کو قدموں پر رکھنا، اِدھر اُدھر نہ دیکھنا تاکہ دل و دماغ منتشر نہ ہوں۔

سفر در وطن

اپنے اندرونی عیوب و خامیوں سے نکل کر باطنی اصلاح کی طرف سفر کرنا یعنی نفس سے روح کی طرف ارتقا۔

خلوت در انجمن

لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے بھی دل کو خدا کے ساتھ وابستہ رکھنا یعنی ظاہر میں خلق کے ساتھ، باطن میں حق کے ساتھ۔

یاد کرد

ذکرِ الٰہی کو ہمیشہ یاد رکھنا، چاہے زبان سے ہو یا دل سے۔

باز گشت

ذکر کے بعد دل کو اس بات پر لوٹانا کہ سب کچھ خدا ہی کی طرف ہے اور اسی کی بارگاہ میں رجوع ہے۔

نگہداشت

خیالات کی حفاظت کرنا، غیر ضروری اور دنیاوی وساوس کو دل میں جگہ نہ دینا۔

یاد داشت

ہمیشہ یاد رکھنا کہ خدا ہر وقت دیکھ رہا ہے اور بندہ اس کی نگاہ میں ہے۔

  • شیئر کیجیے

یاد رکھو!

(۱) تقویٰ کو اپنا شعار بنانا۔

(۲) اپنے احوال کا مراقبہ کرتے رہنا۔

(۳) خدا سے ڈرتے رہنا۔

(۴) خدا اور رسول کا حق ادا کرنا۔

(۵) قرآن خواہ حفظ یا دیکھ کر پڑھنا لازم رکھنا۔

(۶) جاہل صوفیوں سے پرہیز کرنا۔

(۷) ملازمت سنت و جماعت کرنا۔

(۸) ائمۂ سلف کے مذہب پر رہنا۔

(۹) حلال کھانا کہ حلال مفتاح خیر ہے۔

(۱۰) جماعت ترک نہ کرنا۔

(۱۱) لوگوں سے حسنِ خلق کے ساتھ معاملہ کرنا۔

(۱۲) قہقہہ مار کر نہ ہنسنا کہ قہقہہ غفلت سے ہوتا ہے اور دل کو مردہ کردیتا ہے۔

(۱۳) خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔

(۱۴) موت کو بہت یاد رکھنا۔

(۱۵) کسی مشائخ کا انکار مت کرنا البتہ جو امر خلاف شرع ہو۔

(۱۶) سچی بات کہنا، غیر ضروری باتوں سے خاموش رہنا، سوائے ضرورت کلام نہ کرنا۔

(۱۷) دنیا پر مغرور نہ ہونا، اس طرح زندگی بسر کرنا گویا مسافر ہے۔

  • شیئر کیجیے
 

"بخارا" کے مزید شعرا

 

Recitation

بولیے