جاننا چاہیے کہ شریعت صورت حقیقت ہے اور حقیقت معنی شریعت صورت معنی سے اور معنی صورت سے جدا نہیں ہوتے، معنی تک پہنچنا بے توسط صورت مستحیل ہے اور صورت پر اکتفا کرنا اور معنی سے جو کہ مقصود صورت ہے، غافل ہونا صریح نقصان کی بات ہے، اس سے زیادہ کیا لکھا جائے۔