Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

خواجہ وزیر لکھنوی

1795 - 1854 | لکھنؤ, بھارت

خواجہ وزیر لکھنوی کا تعارف

تخلص : 'وزیر'

اصلی نام : محمد وزیر

پیدائش :لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 11 Aug 1854 | اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : گویا فقیر محمد (مرید)

نام خواجہ محمد وزیر، تخلص وزیر۔ تقریباً۱۷۹۵ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے، سلسلہ خاندان والد کی جانب سے خواجہ بہاؤالدین سے ملتا ہے، خاندان اور ذاتی تقدس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کی بہت عزت تھی، ناسخ کے شاگرد تھے، نہایت پرگو تھے، ان کا ضخیم دیوان ان کی زندگی میں ضائع ہوگیا، موجودہ دیوان’’دفتر فصاحت‘‘ ان کی وفات کے بعد ان کے شاگردوں اور دوستوں نے شائع کیا، ان کے کئی شاگرد تھے، جن میں سب سے مشہور فقیر محمد گویا ہیں، ان کی شاگردی کی وجہ سے وزیر کے معاشی حالات بہتر ہوگئے تھے لیکن بعد میں کسی بات پر شکر رنجی ہوگئی جس سے سہارا ختم ہوگیا، وزیر نے کسی اور رئیس کی ملازمت نہیں کی، باقی عمر مفلسی اور تنگ دستی میں گزاری، آخر عمر میں گوشۂ نشینی اختیار کرلی تھی، فتوح اور تسخیر اعمال کا بہت شوق تھا، ہر وقت نقوش بھرا کرتے تھے، ۱۱؍اگست ۱۸۵۴ء کو لکھنؤ میں وفات پاگئے۔

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے