لالہ جوالہ ناتھ کا تعارف
لالہ جوالا ناتھ سعدؔ اجمیر کے کایستہ منیب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور جئے پور ریاست میں نائب وکیل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، فارسی و اردو میں ان کا کلام صاف اور خوش رنگ ہے، وہ خوش اخلاق، نیک سیرت اور ادبی حلقوں میں قدیم صحبتی اور مشاعرے کے دلدادہ ہیں۔