Font by Mehr Nastaliq Web
Makhdoom Shah Meena's Photo'

مخدوم شاہ مینا

1397 - 1479 | لکھنؤ, بھارت

مخدوم شاہ مینا

صوفی اقوال 6

اگر کسی کو دیکھو کہ وہ پانی پر چلتا ہے، ہوا میں اڑتا ہے اور اس کے ساتھ وہ حدودِ شریعت کی پامالی اور ان میں کوتاہی کرتا ہے تو جان لو کہ وہ جادوگر، جھوٹا، گم راہ اور گم راہ گر ہے۔

  • شیئر کیجیے

خدا سے صرف اسی کی ذات کے لیے محبت رکھے، کوئی اور چیز طلب نہ کرے۔

  • شیئر کیجیے

خدا کی محبت تمام درجات و احوال میں سب سے بلند درجہ ہے۔

  • شیئر کیجیے

مرید کو چاہیے کہ غیر کو اپنی نظر میں نہ لائے اور مخلوق کی مدح و ذم سے اپنے آپ کو بے نیاز کر لے، جو بھی عمل کرے اچھی نیت اور صدق و اخلاص کے ساتھ کرے، لوگوں کی باتوں سے اپنے آپ کو پراگندہ خاطر نہ کرے اور ان کے نیک و بد کہنے کی پروا نہ کرے، کیوں کہ لوگوں کی زبان سے بچنے کی کوئی راہ نہیں ہے۔

  • شیئر کیجیے

مرید کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ شیخ کی باتوں کے انتظار میں دل سے حاضر رہے تاکہ شیخ کے کلام کے فوائد و منافع سے محروم نہ رہے۔

  • شیئر کیجیے

Recitation

بولیے