Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Maulana Abdul Qadeer Hasrat's Photo'

مولانا عبدالقدیر حسرت

1871 - 1962 | حیدرآباد, بھارت

حیدرآباد کے نامور عالم دین اور صوفی شاعر

حیدرآباد کے نامور عالم دین اور صوفی شاعر

مولانا عبدالقدیر حسرت کا تعارف

تخلص : 'حسرت'

اصلی نام : عبدالقدیر

پیدائش :حیدرآباد, تلنگانہ

وفات : تلنگانہ, بھارت

رشتہ داروں : ڈاکٹر عبدالعلیم صدیقی (پوتا)

مولانا عبدالقدیر صدیقی نام، قلمی نام حسرت حیدرآبادی ہے۔ آپ 27 رجب المرجب 1288ھ کو حیدرآباد میں پیدا ہوۓ۔ آپ مشہور بزرگ حضرت مولانا سید محمد عمر حیدرآبادی کے خواہر زادے تھے۔ مختلف علما سے درس لینے کے بعد اپنے خال محترم حضرت سید محمد عمر سے تکمیل کی اور سند پائی۔ ارادت و خلافت بھی خال محترم سے تھی۔ آپ حیدرآباد کے مشاہیر علما میں سے تھے۔ صاحب باطن بھی تھے۔ شعر گوئی میں خاص رنگ تھا جو آپ کی شان کو نمایاں کرتا تھا۔ آپ کا دیوان شائع ہوچکا ہے۔ تفسیر صدیقی آپ کی مشہور تصنیف ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد سے صدر شعبہ دینیات کے عہدہ سے سُبکدوش ہوۓ۔ قادری چمن اپنے پیرومرشد کی خانقاہ میں مدفون ہیں۔ تاریخ وفات 17 شوال 1381ھ ہے، بوقت وفات 93 برس کی عمر تھی۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے