نظامی گنجوی کا تعارف
نظامی گنجوی شہر گنجہ آذربائیجان میں 520ھ موافق 1130ء سے 525ھ موافق 1141ء کے درمیان پیدا ہوئے، ان کا نام الیاس، کنیت ابو محمد، لقب نظام الدین اور تخلص نظامی تھا۔ نظامی گنجوی کی وجہ شہرت ان کی مثنویاں ہیں جن میں مخزن الاسرار، خسرو شیریں اور لیلیٰ مجنوں کافی اہم ہیں، وہ اپنے زمانے کے رائج علوم میں عبور رکھتے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں حکیم کا لقب دیا گیا ۔ وہ علم نجوم، فارسی، عربی اور دیگر زبانوں پر بھی کامل عبور رکھتے تھے، ان علوم کے علاوہ انہیں طب سے سب سےبھی زیادہ لگاؤ تھا۔ شاید اسی لگاؤ کی وجہ سے ان کے اشعارمیں طب کی اصطلاحات، ادویات نیز امراض کے نام دیکھنے کو ملتے ہیں، ان کے اشعار کا مجموعہ پنج گنج نظامی یا خمسہ نظامی کے نام سے موجود ہے، نظامی گنجوی ایرانی النسل تھے۔وہ شاعر،مصنف ،فسلسفی اور نہ جانے کیا کیا تھے، وہ بہت سی خوبیوں کے مالک تھے، فردوسی، سنائی اور خاقانی سے کافی متاثر تھے، نظامی کا انتقال 606ھ مطابق 1209ء میں گنجہ آذربائیجان میں ہوا اور وہیں دفن ہوئے۔