Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Omar Khayyam's Photo'

عمرخیام

1048 - 1131 | نیشاپور, ایران

عالمی فارسی رباعی گو شاعر اور فلسفے کی دنیا کا استاد جن کا اپنا کلینڈر تھا، آپ کے علم و فضل کا اعتراف اہل ایران سے بڑھ کر اہل یورپ نے کیا۔

عالمی فارسی رباعی گو شاعر اور فلسفے کی دنیا کا استاد جن کا اپنا کلینڈر تھا، آپ کے علم و فضل کا اعتراف اہل ایران سے بڑھ کر اہل یورپ نے کیا۔

عمرخیام کا تعارف

تخلص : 'خیام'

اصلی نام : ابوالفتح عمر

پیدائش : 01 May 1048 | نیشاپور, خراسان

وفات : 01 Dec 1131 | نیشاپور, خراسان, ایران

عمر خیام کا پورا نام ابوالفتح عمر خیام بن ابراہیم نیشاپوری ہے۔ خیام نیشا پور ایران کے باشندہ تھے، سال پیدائش 408ھ یا 410ھ اور سال وفات 526ھ ہے۔ عمر خیام علم ہیئت، علم موسیقی اور علم ریاضی کے بہت بڑے فاضل تھے، ان علوم کے علاوہ شعر و سخن میں بھی ان کا پایہ بہت بلند ہے، ان کے علم وفضل کا اعتراف اہل ایران سے بڑھ کر اہل یورپ نے کیا ہے، فارسی زبان میں ان کی رباعیات دنیا بھر میں مشہور ہیں، خیام عہد سلجوقی کے ایک عظیم شاعر گذرے ہیں، خیام سلجوقی سلطنت سے وابستہ تھے، خیام کے اندر بہت سی خوبیاں تھیں، وہ ریاضی دان، ماہر فلکیات، موسیقار، منجم، فلسفی اورعالمی شہرت کے حامل شاعر اور فلسفے کی دنیا کے استاد جن کا اپنا کلینڈر تھا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے