Sufinama
Purnam Allahabadi's Photo'

پرنم الہ آبادی

1940 - 2009 | لاہور, پاکستان

"بھر دو جھولی میری یا محمد" لکھنے والے شاعر

"بھر دو جھولی میری یا محمد" لکھنے والے شاعر

پرنم الہ آبادی کا تعارف

تخلص : 'پرنم'

اصلی نام : محمد موسیٰ

پیدائش :الہ آباد, اتر پردیش

وفات : 01 Jun 2009 | پنجاب, پاکستان

پرنم الہ آبادی کا اصل نام محمد موسیٰ اور والد کا نام حاجی محمد اسحاق تھا۔ ان کی پیدائش 1940ء میں الہ آباد میں ہوئی۔ وہ اردو زبان کے شاعرِ مشاق اور قمر جلالوی کے شاگرد تھے۔ پرنم الہ آبادی تقسیم کے دوران 1947ء میں پاکستان چلے گئے اور مع اہل و عیال کراچی میں قیام پذیر ہوئے پھر خود لاہور کی طرف گئے جہاں صوفیوں کی خاصی تعداد ہے وہاں انارکلی بازار میں ایک کمرہ میں زندگی گزاری۔ پرنم الہ آبادی شاعر کے ساتھ ساتھ موسیقار بھی تھے وہ ہندوستانی اور پاکستانی کلام پر اپنا دُھن دیتے تھے۔ انہوں نے کثرت سے نعت و منقبت بھی لکھی ہے۔ ان کی کتاب بھی شائع ہوچکی ہے۔ پرنم الہ آبادی کا مشہور کلام "بھر دو جھولی میری یا محمد" اور ’’اس شان کرم کا کیا کہنا‘‘ بہت مشہور ہے جسے صابری برادران اور نصرت فتح علی خان نے عمدگی کے ساتھ گایا ہے۔ پرنم الہ آبادی 29 جون 2009ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے