رشید وارثی کا تعارف
آپ کا نام رشید خاں اور والد کا نام نذیر خاں تھا۔ قصبہ لکھناں ضلع اٹاوہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کو بیعت حضرت رحیم شاہ وارثی سے تھا، حاجی وارث علی شاہ سے گہری عقیدت اور عشق و محبت فرمایا کرتے، خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں برابر شریک ہوا کرتے، رشید کو فن شاعری میں بلند مقام حاصل تھا، دبستان وارثی کے چند مہکتے ہوۓ پھولوں میں رشید وارثی کا بھی نام ملتا ہے۔