رضا فرنگی محلی کا تعارف
تخلص : 'رضا'
اصلی نام : محمد برکت اللہ
رشتہ داروں : صبر لکھنوی (مرشد), صادق لکھنوی (مرشد), سعید لکھنوی (مرشد)
رضا فرنگی محلی لکھنوی کا اصلی نام مولانا حافظ محمد برکت اللہ تھا۔ یہ فرنگی محل کے بڑے علما میں شمار کئے جاتے تھے۔ رضا کی شاعری عشق حقیقی کی آئینہ دار تھی۔
قتل کے شوق میں کہتا ہوا قاتل قاتل
لب کے باہر نکل آیا ہے مرداں قاتل
تیرے کوچے میں رضا کو جو قضا آئے گی
مر کے فردوس میں ہوجائے گا داخل قاتل
صبر لکھنوی اور قوی لکھنوی بھی آپ ہی کے شاگرد ہوئے ہیں اور آپ سے خوب استفادہ کیا ہے۔