صبا وارثی کا تعارف
صبا وارثی کا پورا نام محمد یعقوب ہے۔ ان کی پیدائش 5 جولائی 1972ء کو دیویٰ ضلع بارہ بنکی میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم والد بزرگوار شاہد شاہ وارثی سے حاصل کی اور پھر مدرسہ مصباح العلوم، دیویٰ میں داخلہ لیا ۔یہاں عربی و فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ شعری ذوق شروع ہی سے تھا مگر شاعری کا باضابطہ آغاز کمال شاہ وارثی کے توسل سے ہوا۔ کبیر وارثی سے اصلاح لیتےتھے۔ کبیر وارثی کے بعد اسرار وارثی سے بھی اصلاح سخن لیا۔ عادل شاہ وارثی کے ذریعہ داخل سلسلہ ہوئے۔