صابر لکھنوی کا تعارف
منشی مادھو پرشاد صابر لکھنوی تحصیل نگہاسن، کھیری میں اہلمد جوڈیشیل کے منصب پر فائز تھے، شعر و سخن سے بھی شغف رکھتے تھے اور نعتیہ شاعری میں خاص ذوق رکھتے تھے، ان کا ایک نعتیہ کلام مصرعِ طرح ’’بنایا تجھ کو خالق نے جو معدن اپنے مظہر کا‘‘ کی زمین میں ملتا ہے جو گلدستۂ ابرِ سخن امرتسر میں شامل ہے، یہ ادبی مجموعہ 1898ء میں شائع ہوا تھا۔