سیف اللہ رفاعی
صوفی اقوال 6
محبت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ محبت صرف انسان سے ہی کی جائے، محبت جانوروں سے بھی ہوسکتی ہے، پرندوں سے بھی ہوسکتی ہے، پیڑوں اور پودوں سے بھی ہوسکتی ہے، غرض محبت ہر جاندار سے ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ ان چیزوں سے بھی محبت ہوسکتی ہے جن میں جان نہیں ہے، محبت اچھی چیز ہے، کسی سے بھی ہو، کہیں بھی ہو، کیسے بھی ہو۔