ستار وارثی کا تعارف
ستار وارثی 1928ء میں بریلی میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی آگئے اور ہیں پر مستقل طور پر سکونت اختیار کرلی۔ ستارؔ وارثی کے والد ماجد غفار شاہ وارثی جن کی بیعت حاجی وارث علی شاہ کے دست حق پر ہوئی تھی، وہ وارث پاک کے سچے عاشق اور احرام پوش تھے۔ بزرگان دین کی محافل میں شرکت کرنا ان کی وضع داری میں شامل تھا۔ ستار کا نعتیہ کلام ’’معطر معطر‘‘ کے نام سے شائع ہوگیا ہے اور اس کو مدینہ پبلکیشنگ کمپنی (ایم اے جناح روڈ کراچی) نے شائع کیا ہے۔ 8 مارچ 1985 کوکراچی میں انتقال ہوا۔