Sufinama
noImage

شاد وارثی

اٹاوہ, بھارت

شاد وارثی کا تعارف

تخلص : 'شادؔ'

اصلی نام : مظہر علی شاہ

پیدائش :اٹاوہ, اتر پردیش

آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی شیدا حسنی تھا اور صاحب دیوان شاعر تھے۔ آپ کی بیعت و احرام پوشی حضرت قبلہ محمود شاہ وارثی اٹاوہ سے تھی اور شعر و شاعری میں حضرت علامہ سیماب وارثی اکبرآبادی سے شرف تلمذ تھا۔

آپ نے بحیثیت بانی مدرسہ وارثیہ پٹلا (گجرات) بنیاد رکھی جس میں دینی اور دنیوی تعلیم کا درس و تدریس ہوتا ہے۔ آپ نے درگاہ وارثیہ حضرت ابوالحسن شاہ میں خادموں کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیے۔ یہ درگاہ بھی محلہ کٹرہ شہاب خاں اٹاوہ ، یوپی میں ہے

آپ کی پیدائش نومبر 1910 بمطابق محرم 1330 ہجری ہے اور بیعت حضرت حاجی محمود شاہ وارثی سے 1940 میں ہوئی۔ شعرو شاعری کے سلسلے میں آپ کی تصانیف بارگاہ نور جنت کی سند و آئینہ عالم اور جرات بے مدعا 1981 میں شایع ہو چکی ہے۔ 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے