Sufinama
Shah Aalam Sani's Photo'

شاہ عالم ثانی

1728 - 1806 | دہلی, بھارت

مغلیہ سلطنت کا سولہواں بادشاہ

مغلیہ سلطنت کا سولہواں بادشاہ

شاہ عالم ثانی کا تعارف

تخلص : 'آفتاب'

اصلی نام : مرزا عبداللہ

پیدائش : 01 Jun 1728 | دہلی

وفات : 01 Nov 1806 | دہلی, بھارت

شاہ عالم ثانی کا اصل نام مرزا عبداللہ تھا۔ بچپن میں گھر والے انہیں لعل میاں اور مرزا بلاقی کے نام سے بھی پکارتے تھے۔ 17 ذیقعدہ 1140ھ موافق 15 جون 1728ء کو لال قلعہ، دہلی میں لعل کنور کے بطن سے پیدا ہوئے۔ شاہ عالم ثانی مغلیہ سلطنت کے سولہویں بادشاہ گزرے ہیں جنہوں نے 1760ء سے 1806ء تک ہندوستان میں بادشاہت کی۔ مغلیہ سلطنت کا زوال عالم ثانی سے شروع ہوچکا تھا اور حکومت دہلی سے پالم تک سمٹ کر رہ گئی تھی اور انگریز ہندوستان پرقابض ہوگئے تھے۔ شاہ عالم ثانی عزیز الدین عالمگیر ثانی کے بیٹے اور اپنے والد کے جانشین تھے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم پائی تھی۔ مذہبی علوم کے ساتھ علم تاریخ اور اسلامیات پر بھی عبور حاصل تھا۔ عالم ثانی کئی زبان کے جاننے والے تھے۔ تخلص آفتاب کرتے تھے۔ نظم کے علاوہ نثر بھی لکھا کرتے تھے۔ انہیں عبدالرحمن احسان دہلوی سے فن شاعری میں تلمذ حاصل تھا۔ شاہ عالم ثانی آخر وقت میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے مگر اس کے باوجود حکومت کا انتظام و انصرام خود کیا کرتے تھے۔ شاہ عالم صوفیوں سے گہری عقیدت رکھتے تھے اور برابر کسی صوفی کی خانقاہ میں قیام پذیر رہا کرتے تھے چنانچہ اسی سلسلہ میں بنگالہ کے سفرکے دوران داناپور میں بھی قیام کیا اور وہاں کی خانقاہ میں دال، چاول اور آچار وغیرہ تناول کیا تھا جس کا تذکرہ کنزالانساب جیسی کتب میں وضاحت کے ساتھ ملتا ہے۔ شاہ عالم ثانی کا انتقال 78 برس کی عمر میں 19 نومبر 1806ء میں لال قلعہ میں ہوا اور وہیں دفن ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے