Font by Mehr Nastaliq Web
Shah Azimabadi's Photo'

شاہ عظیم آبادی

1894 - 1973 | مغربی چمپارن, بھارت

تمنا عمادی کے شاگرد اور تخیلاتِ شاہ کے خالق خوش گو شاعر تھے۔

تمنا عمادی کے شاگرد اور تخیلاتِ شاہ کے خالق خوش گو شاعر تھے۔

شاہ عظیم آبادی کا تعارف

تخلص : 'شاہ'

اصلی نام : محمد مجیب

پیدائش :پٹنہ, بہار

وفات : 04 Jul 1973 | بہار, بھارت

اصل نام محمد مجیب اور قلمی نام شاہ عظیم آبادی تھا، آپ کے والد کا نام شاہ محمد علی نعمت اور والدہ کا نام صغریٰ خاتون تھا، آپ 7 فروری 1894ء کو پٹنہ سیٹی کے علاقے لودی کٹرہ میں پیدا ہوئے، 1930ء سے آپ نے موتیہاری میں مستقل سکونت اختیار کر لی، فنِ سخن میں آپ تمنا عمادی پھلواروی سے اصلاح لیا کرتے تھے، آپ کا سلسلۂ نسب حضرت بہجت عظیم آبادی اور ثروت عظیم آبادی جیسے قادرالکلام شعرا سے جا ملتا ہے، جس کے باعث آپ کو شعری ذوق اور فنی بصیرت وراثت میں حاصل ہوئی، آپ کا دیوان تخیلاتِ شاہ کے عنوان سے 1970ء میں شائع ہوا، 4 جولائی 1973ء کو آپ کا انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے