شاہ فضل رحمٰن گنج مرادآبادی کے صوفی اقوال
علم کی غرض عمل ہے، اگر عمل نہ ہوا تو علم حاصل کرنا بیکار ہے، صوفیہ جتنا پڑھتے تھے اس پر عمل کرتے تھے۔
صاحبِ نسبت سے بیعت کرنا باعثِ نجات ہے، قیامت کے دن جب اس کے حال پر عنایت ہوگی تو اس کا پرتو اس کے مریدوں کو پہنچے گا اور سب اس کے ہمراہ جنت کو جائیں گے۔
ولایت اسی کو کہتے ہیں کہ احکامِ شریعت ہے تکلف ہونے لگیں اور افعالِ شریعت ایسے ہو جائیں کہ گویا امورِ طبعی ہیں۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere