Font by Mehr Nastaliq Web
Shah Taqi Raaz Barelvi's Photo'

شاہ تقی راز بریلوی

بریلی, بھارت

خانقاہ نیازیہ، بریلی کے سجادہ نشیں

خانقاہ نیازیہ، بریلی کے سجادہ نشیں

شاہ تقی راز بریلوی کے صوفی اقوال

باعتبار

بغیر پیروی مرشد کے خدا تک پہنچنا مشکل کام ہے۔

مرید جو کام کرے بغیر شیخ کی اجازت کے نہ کرے۔

تم کو تمہارے آخر وقت شیخ کا تصور اور روح ہی کام دے گی۔

دنیا میں بغیر محبت کے کوئی چیز آئی ہی نہیں۔

خدا کو پہچاننے کی خواہش ہو تو پہلے ماں کی صورت اختیار کرے پھر باپ کی۔

خدا کا نام لو اور کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلاؤ۔

جسم آخر ختم ہونے والی چیز ہے، اس کو صاف کرنے میں زیادہ وقت خراب کیا جائے تو روح صاف کرنے کا وقت نہیں ملتا۔

شیخ مرید کی روح کی صفائی کرتا ہے۔

شیخ کی محبت جتنی زیادہ کی جائے بہتر کیوں کہ اس میں کوئی گناہ کی صورت نہیں پیدا ہوتی۔

اگر شیخ کی مرضی ہو تو مرید کو شیخ اپنا تصور عطا فرما دیتا ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے