شرف عظیم آبادی کا تعارف
آپ سید شاہ محمد مہدی، شاہ کی املی کے صاحبزادے تھے، 15 جون 1907ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم شہسرام میں ہوئی۔ محمڈن اینگلو عربک اسکول پٹنہ سیٹی میں بھی زیر تعلیم رہے۔ بی اے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے کیا اور ایم اے پٹنہ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ 1933ء سے 1941ء تک بہار اسمبلی سے آپ کا تعلق رہا پھر حکومت ہند کے سپلائی محکمہ میں آپ کا تبادلہ ہوگیا۔ تقسیم ہند کے بعد شرف عظیم آبادی پاکستان چلے گئے اور پاکستان کے ہائی کمشنر لندن میں پانچ سال تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہے۔ لندن سے واپس آکر 31 دسمبر 1966ء میں اپنی خدمات سے سبک دوش ہوگئے۔ چوں کہ گھرانہ علمی تھا اس لئے لکھنے اور پڑھنے کا شوق شروع سے ہی رہا۔ مختلف رسائل میں مختلف عنوانات پر مضامین شائع ہوتے رہے۔ آپ کو شاعری ورثے میں ملی تھی۔ آپ نےکئی اصناف میں شاعری کی جسے ادبی طبقہ نے خوب پسند کیا اور وہی ان کا مخصوص رنگ بھی ہوا۔