یاد رکھو ! کھانا، پینا، سونا، فربہ ہونا، غصہ کرنا یہ حیوانی صفات ہیں، مکر و فریب کرنا، فتنہ برپا کرنا یہ شیطانی صفات ہیں، اگر ان صفات کے تم تابع ہوگے تو حق تعالیٰ کی معرفت تم کو حاصل نہیں ہو سکتی، تم کو کوشش کرنی چاہیے کہ صفاتِ حیوانی و شیطانی سے نکل کر صفاتِ ملکوتی حاصل کرو۔