Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

شیخ بدیع الدین مدار

کانپور, بھارت

سلسلۂ مداری کی بنیاد رکھنے والے بھارت کے اک عظیم صوفی

سلسلۂ مداری کی بنیاد رکھنے والے بھارت کے اک عظیم صوفی

شیخ بدیع الدین مدار کے صوفی اقوال

آدمی پر ذات کا پرتو ہے اور کعبہ پر صفات کا۔

خدا کی عادات اور صفات کے ساتھ تم کو اپنی عادت کرنی چاہیے۔

سالک وہ ہوتا ہے کہ چاہتا ہے کہ آسمان پر چلا جائے۔

دل کی حفاظت کرو۔

یاد رکھو ! کھانا، پینا، سونا، فربہ ہونا، غصہ کرنا یہ حیوانی صفات ہیں، مکر و فریب کرنا، فتنہ برپا کرنا یہ شیطانی صفات ہیں، اگر ان صفات کے تم تابع ہوگے تو حق تعالیٰ کی معرفت تم کو حاصل نہیں ہو سکتی، تم کو کوشش کرنی چاہیے کہ صفاتِ حیوانی و شیطانی سے نکل کر صفاتِ ملکوتی حاصل کرو۔

وحدت نقطہ سے زیادہ نہیں ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے