شیخ قوام الدین عباسی
صوفی اقوال 3
درویشی کی کسوٹی اور اس کا معیار کتاب و سنت اور قابلِ اقتدار اسلاف کی سیرتیں ہیں، صرف اجازتوں کا ہونا اور متبرک مقام پر ہونا کافی نہیں کہ فلاں شخص فلاں بزرگ کا فرزند ہے اور فلاں اپنے آبا و اجداد کا جانشیں ہے، اگر وہ اس مقام کے لائق نہ ہوتا تو اس کو جانشینی کا شرف حاصل نہ ہوتا، یہ بات اچھی طرح ذہن نشیں کرلو کہ انسان کا شرف اور اس کی بزرگی زمان و مکان سے نہیں بلکہ تقویٰ سے ہے۔