شیخ شعیب فردوسی
صوفی اقوال 4
اعتقاد دل میں کسی بات کو گرہ دینے کو کہتے ہیں مگر صوفیہ کی اصلاح میں محبت پیر کو کہتے ہیں، جو مرید کے دل میں پیدا ہوتی ہے اور اس کا اتنا غلبہ ہوتا ہے کہ مرید بس پیر ہی کا ہوکر رہ جاتا ہے، یہ ایک لطیفۂ ربانی ہے جو ہر کسی کے نصیب کا نہیں، جس نے اعتقاد پایا اس نے سب کچھ پا لیا اور جسے اعتقاد نصیب نہیں وہ گویا محروم رہا، حضرت محمد رسول اللہ نے اسی اعتقاد کے متعلق اشارہ فرمایا ہے کہ ابو بکر صدیق کی فضیلت تم سب صحابہ پر کثرتِ نماز و روزہ سے نہیں ہے بلکہ اس عقیدت و محبت سے ہے جو میرے لیے ہے۔