Sufinama
Siraj Aurangabadi's Photo'

سراج اورنگ آبای

1715 - 1764 | اورنگ آباد, بھارت

صوفی شاعر کی حیثیت سے مقبول تھے

صوفی شاعر کی حیثیت سے مقبول تھے

سراج اورنگ آبای کا تعارف

تخلص : 'سراج'

اصلی نام : سراج الدین حسینی

پیدائش : 01 May 1715 | اورنگ آباد, مہاراشٹرا

وفات : 01 Apr 1764 | مہاراشٹرا, بھارت

سراج اورنگ آبادی کا اصل نام سید سراج الدین حسینی تھا۔ پیدائش 21 مئ 1715ء کو اورنگ آبادی میں ہوئی تھی۔ تعلیم وتربیت بھی وہیں ہوئی۔ آپ سادات کے ایک برگزیدہ خاندان کے فرد تھے۔ بارہ برس کی عمر میں ان پر ایک کیفیت طاری ہوگئی اور گھر سے نکل پڑے۔ یہ کیفیت ساٹھ سال تک رہی۔ وہ ایک درویش اور باکمال صوفی بزرگ تھے۔ ان کے مرید اور شاگرد بہ کثرت تھے۔ سراج نے ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی۔ اردو کی ایک ضخیم کلیات، فارسی اساتذہ کے کلام کا انتخاب اور ایک مثنوی’’بوستان خیال‘‘ سراج اورنگ آبادی کی یادگار ہے۔ ولی دکنی کے انتقال کے بعد سراج اورنگ آبادی شاعری میں ان کے قائم مقام سمجھے جاتے ہیں۔ سرج اورنگ آبادی کا انتقال 16 اپریل 1764ء کو اورنگ آباد میں ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے